ایک ہی کڑاہی میں پکوڑے اور چائے بنانے کی منفرد ویڈیو وائرل
کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور غیر معمولی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار منفرد انداز میں چائے اور پکوڑے تیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار ایک جانب بیسن کے پکوڑے گرم تیل میں تل رہا ہے جبکہ اسی دوران وہ اسی گرم تیل میں چائے تیار کرتا نظر آتا ہے جس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ یہ ٹیلنٹ سندھ سے باہر نہیں جانا چاہیے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، بعض افراد نے اس منفرد انداز کو حیران کن قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں انوکھی فوڈ انجینئرنگ اور نیا چائے بنانے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ اس کو کیا نام دیا جائے گا؟ فرائی چائے یا پکوڑے کے ذائقے والی چائے، ایک صارف نے پوچھا کہ چائے آئل میں تیار کی ہے یا پکوڑے چائے میں؟ جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ دکاندار نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments