نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نورین نیازی کو سوشل میڈیا پر مبینہ مواد سے متعلق انکوائری کے سلسلے میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق نورین نیازی کو 20 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ریاستی اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لیے انہیں طلب کیا گیا ہے۔
مزید برآں ادارے نے واضح کیا ہے کہ نورین نیازی مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر انکوائری میں تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments