دس روپے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا
گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں معمولی رقم کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اروپ کے علاقے میں پیش آیا، مقتول رمضان روزانہ 50 روپے میں پٹرول پمپ پر رکشہ پارک کرتا تھا، تاہم سکیورٹی گارڈ کی جانب سے 50 کے بجائے 60 روپے طلب کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔
جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور رمضان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزم سکیورٹی گارڈ فرار ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments