الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ، نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار، آئی ایم ایف کو ارسال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آٹو انڈسٹری کو ٹاپ گیئر لگانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔

گاڑیوں کی قیمتیں کم، برآمدات بڑھانے اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا، آئی ایم ایف کو بھی بھیج دیا۔

آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں حتمی مشاورت متوقع ہے، نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کو خصوصی مراعات اور ٹیکس میں کمی کی تجویز شامل ہے، عام گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی آئندہ پانچ سال میں مرحلہ وار 80 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی گئی۔

الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں بھی بڑے ریلیف کی تجاویز دی گئی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی، الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور قرض کی مدت تین سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی سفارش کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑی کی بکنگ کے بعد قیمت میں اضافہ کی ذمہ داری مینوفیکچرنگ کمپنی پر عائد ہوگی، بکنگ کے وقت صارف کو گاڑی کی متوقع ڈلیوری تاریخ بتانا بھی لازمی قرار دینے کی تجویز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...