پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کر دیا

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ فقیر آباد کے علاقے میں دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا جہاں مخالفین نے آتے ہی فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھا کر لیے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...