امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکا اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا جیسے فوجی محاذ میں ناکام رہا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

محسن رضائی نے کہا کہ پابندیوں کے اثرات کو امریکی کامیابی قرار دینا بے بنیاد ہے، امریکا جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں اٹھانے کی شرائط تسلیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرائط تسلیم ہونے تک ایران آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولے گا، ایران دباؤ یا دھمکیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...