اقوام متحدہ کا حوثیوں کو میزائلوں کے پرزے روکنے، اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا کو ڈرون اور میزائل بنانے والے پرزوں کی فراہمی روکنے اور ان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا سے اپنی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر عائد پابندیوں میں 14 نومبر 2027 تک توسیع کردی ہے، کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی۔
برطانوی مندوب نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے حملوں سے یمن سمیت پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
اقوام متحدہ نے بتایا کہ یمن میں 2 کروڑ 23 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ حالیہ لڑائی کے باعث 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments