ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر حکیم جیفریز نے مشرق وسطیٰ میں ڈرامائی تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر حکیم جیفریز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی ضروری ہے جہاں فلسطینی عوام کو وقار اور حق خودارادیت حاصل ہو۔

حکیم جیفریز نے کہوا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد آئندہ سال اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد اور پالیسیوں پر کانگریس میں سخت جانچ پڑتال متوقع ہے۔

جیفریز نے مغربی کنارے، غزہ اور اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والے معاہدے میں بھی بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے، جو ستمبر 2028ء میں ختم ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...