امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں میں ریپبلکنز کے جے ڈی وینس اور مارکو روبیو جبکہ ڈیموکریٹس کے جون اوسوف اور پیٹ بٹی جیج مقبول امیدواروں کے طور پر سامنے آگئے۔

رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق 45 فیصد ریپبلکن ووٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بہترین صدارتی امیدوار قرار دیا جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کو 43 فیصد کی حمایت حاصل ہوئی۔

ڈیموکریٹس میں سینیٹر جون اوسوف اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹی جیج کو 29، 29 فیصد ووٹرز نے بہترین امیدوار قرار دیا۔

سروے میں 1705 امریکی شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریپبلکنز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق منقسم ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں بھی آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

تاہم 2028 کے صدارتی انتخابات میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور کسی بھی امیدوار نے باضابطہ انتخابی مہم شروع نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...