یو ای اے نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ راس الخیمہ کے 7 ساحلی علاقے عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں، شارجہ کے ساحلوں کو بھی تیل کے رساؤ سے ہونے والی آلودگی پر قابو پا کر کھول دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے نزدیک تیل بردار جہاز پر حملے کے بعد تیل اماراتی ساحلوں تک پھیل گیا تھا۔
اماراتی حکام نے صحت کے خدشات اور تیل صاف کرنے کے لئے 24 اکتوبر کو تمام ساحلی مقامات تاحکم ثانی بند کر دیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments