خانیوال: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

خانیوال: (دنیا نیوز) تھانہ سرائے سدھو کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا اور ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام مرتضیٰ عرف مٹھو کے نام سے ہو گئی، جو کہ قتل ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ہلاک ڈاکو کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں، فرار ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...