اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر، وزیراعظم و دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے درمیان دبئی کے علاقے المرموم میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، مستقبل کی ضروریات اور قومی ترجیحات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی سفر اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں کے معیارِ زندگی کو مزید بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور قومی اہداف کے حصول سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے اور عوامی خوشحالی کو قومی ترقی کے عمل میں مرکزی اہمیت دی جائے۔
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں پیش رفت جاری رکھنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کے مستقبل سے متعلق ترجیحات، ترقی کے نئے مواقع اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق حکمت عملی اختیار کرنے پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر قومی قیادت کے درمیان تعاون، ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو بھی اہمیت دی گئی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی ضروریات اور مستقبل کے قومی اہداف کو مدنظر رکھنے پر گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments