بانی پی ٹی آئی بارے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ہو گا: ملک احمد خان
گجرات: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں نے تفصیل سے پڑھی ہے جو عدالت میں جمع کرائی گئی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال میں دستیاب مکمل طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پمز ہسپتال میں جو علاج ممکن تھا وہ کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عدالت کے حکم پر تحقیق ہو گی کہ ان کی آنکھ میں کیا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے قوانین بن چکے ہیں، الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر رہا ہے، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے فوری بعد بلدیاتی الیکشن ہو جائیں گے۔