کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب
کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں جم کر بادل برسے، کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، گوادر، آواران ،پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ ،حب اور بارکھان میں بھی برسات ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، ادھر دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند کر دی گئی، موٹر وے پولیس کی شہریوں سے دھند میں سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی گئی۔