برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک گرگیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہر گزرتی شب کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے لگا، مارہم نورفوک میں درجہ حرارت منفی 12.5 تک گر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں کے سبب بچوں کی کرسمس کی چھٹیاں طویل ہوگئی ہیں اور سینکڑوں اسکول دوسرے روز بھی نہ کھل سکے، اس کے علاوہ روڈ، ریل اور جہازوں سے بھی سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیر کوکار بریک ڈاؤن پر مدد طلب کرنے والوں کی شرح 40 فیصد زائد تھی۔

ادھر شمالی اسکاٹ لینڈ میں برفباری کی وجہ سے ٹرین سروسز شام تک معمول پرآنےکا امکان نہیں، لندن ہالینڈ یورو اسٹار سروسز میں بھی خلل پیدا ہوا، جس کے باعث ٹرینیں برسلز سے آگے نہیں جا رہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ایبرڈین اینڈ انورنس ائیرپورٹ پر شدید برفباری کے سبب پروازیں منسوخ ہیں جبکہ لیورپول جان لینن ائیرپورٹ بھی مسافروں کیلئے بند ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں