حقانی سمیت عسکریت پسندوں کو پاکستانی معاونت حاصل ،امریکہ

فوج کے آپریشز کے باوجود طالبان ، حقانی نیٹ ودیگر افغان گروپ دوبارہ مستحکم ہوگئے
واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور فرنٹ لائن کے کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت افغان عسکریت پسند گروپوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے ، اگرچہ پاکستانی فوج نے آ پریشنز کے دوران عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے تاہم اس کے باوجودبعض گرو پ جیسے طالبان اور حقانی نیٹ ورک دوبارہ مستحکم ہوگئے ہیں اور پاکستان سے اور اسکے اندر کارروائیاں کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغانستان کے حوالے سے جاری تقریباََ 100صفحات پر مشتمل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان ،حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان شدت پسند گروپ پاکستانی حکومت کے عناصر کی معاونت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ اثر ورسوخ رکھنے والے بیرونی عنصر کے طورپر افغانستان کے استحکام پر اثر انداز ہورہا ہے ۔طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت افغانستان کے عسکریت پسند گروپ پاکستانی علاقے کے اندر آزادی سے کام کررہے ہیں اور پاکستانی حکومت کے عناصر کی حمایت سے فائدہ اٹھارہے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستانی فوج نے آپریشز کے دوران عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے بعض انتہا پسند گرو ہ جیسے طالبان اور حقانی نیٹ ورک دوبارہ مستحکم ہوگئے ہیں اور پاکستان سے اسکے اندر کارروائیاں کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ہر سطح پر پاکستا ن کو دہشتگردی اورانتہا پسندی کیخلاف کارروائیوں کی اہمیت سے آگاہ کرتا رہا ہے ۔ پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے دونوں ممالک کیلئے سکیورٹی چیلنج ،علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ رپورٹ