احد رضا میر اور رمشا خان کے سیر سپاٹے کی تصویر وائرل

احد رضا میر اور رمشا خان کے سیر سپاٹے کی تصویر وائرل

لاہورشوبزڈیسک)معروف اداکارہ احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں اور ان کے سیرسپاٹے کی تصویر وائر ل ہورہی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔ سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا۔اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں