جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران سے ملاقات نہ کرائی ،عدلیہ کی توہین ہوئی:تحریک انصاف

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران سے ملاقات نہ کرائی ،عدلیہ کی توہین ہوئی:تحریک انصاف

راولپنڈی(خبرنگار)اڈیالہ جیل کے سپر نٹنڈ نٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات نہ کرائی جس پر تمام رہنما واپس چلے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منگل اور جمعرات کو ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا ، ملاقات نہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا فارم 47 والی حکومت کا فوکس صرف تحریک انصاف کو دبانا ہے ۔عمر ایوب نے کہا عدالت کا آرڈر تھا کہ جیل کے باہر سیاسی بات نہیں کرنی، آج ہماری ملاقات نہیں ہوئی اس لئے باہر سیاسی باتیں کر رہے ہیں،حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، 4 گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا ۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ کو بچانا ججز کا کام ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ظلم کرنے والے فرعون کی تاریخ پڑھ لیں۔ جنید اکبر نے کہا بدقسمتی سے عدالتی احکامات کو نہیں مانا جا رہا، اس طرح نفرتیں مزید بڑھیں گی ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ سے جیل میں بیٹھے لوگ زیادہ طاقت ورہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں