کمالیہ میں250 مقامات پر عیدالفطر پڑھائی جائے گی

 کمالیہ میں250 مقامات پر  عیدالفطر پڑھائی جائے گی

جکھڑ (سٹی رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر کمالیہ بھر میں 250 سے زائد مقامات پر عید پڑھائی جائے گی ۔ اوقات کار کے مطابق جامع مسجد بلال محلہ اسلام نگر ، جمال مسجد نزد ایڈمور پمپ سٹاپ نمبر 3 ، جامعہ مسجد خضریٰ ذیشان کالونی ، جامع مسجد کلثوم نیاز آباد۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جامعہ شریفیہ تعلیم القرآن سرفراز موڑ کمالیہ اور گراؤنڈ ہائی سکول نمبر 1 میں صبح 7 بجے ، جامعہ محمودیہ عبداللہ بن مسعود محلہ سلیم نگر ، مرکزی جامع مسجد (شاہجہانی )، جامع مسجد عائشہ 18موڑ، جامع مسجد نظامیہ سٹاپ نمبر 3 ، علی مسجد حشمت چوک ، جامع مسجد غلہ منڈی میں صبح 7:30 بجے ، جامع مسجد محمودیہ رضویہ راوی ٹاؤن اور جامع مسجد قادری نزد اسلامیہ پرائمری سکول میں صبح 7:45 پر ، جامع مسجد اصغر سلطان ریلوے روڈ ، جامع مسجد محمدی محلہ روشن شاہ ، مسجد حسنین کریمین بائی پاس پھاٹک ، در س دارالعلوم محمدیہ جعفریہ کمالیہ کالونی (فقہ جعفریہ)، مسجد فیض حسینی گلی زرگراں حاجی چوک ، عید گاہ بگائی والا ، جامع مسجد انوار مدینہ محلہ محمد نگر ، جامعہ مسجد مدینہ محلہ محب علی شاہ اور مرکزی عید گاہ خیرا شہید میں صبح 8 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں