جھنگ :مدعی کا ڈی پی ا و آفس کے سامنے درخت پر چڑھ کر احتجاج

 جھنگ :مدعی کا ڈی پی ا و آفس کے  سامنے درخت پر چڑھ کر احتجاج

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہری کا داد رسی نہ ہونے پر ڈی پی ا و آفس کے سامنے درخت پر چڑھ کر احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غلام فرید نامی شہری کی بیٹینے چند دن پہلے پسند کی شادی کر لی ، جس پر غلام فرید نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیٹی کو سرفراز نے ورغلا کر اغوا ئکر لیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری پر وہ احتجاجا گزشتہ روز ڈی پی او دفتر کے باہر درخت پر چڑھ کر احتجاج کرنے لگا،اس نے مطالبہ کیا کہ اس کی داد رسی کی جائے ۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد غلام فرید کو نیچے اتارا اور یقین دہانی کرائی کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں