ہندوستان کے ظلم و بربریت کا دور ختم ہونے والا ہے :ماہم واحد

ہندوستان کے ظلم و بربریت کا دور  ختم ہونے والا ہے :ماہم واحد

کامونکے (نامہ نگار )گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر 1 عمیر شہیدمیں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر بچوں نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے کشمیری بھائیوں کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔ آزادی کشمیر ہر صورت ممکن ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1کے ہیڈ ماسٹر رانا وسیم انجم نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہندوستانی جابر حکمرانوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ظلم و بربریت کا دور ختم ہونے والا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں