صاجنرادہ حامد رضا کی زیر صدارت سیالکوٹ میں تربیتی کنونشن

 صاجنرادہ حامد رضا کی زیر صدارت سیالکوٹ میں تربیتی کنونشن

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جانشین شیخ اہلحدیث علامہ حضرت صاجنرادہ حامد رضا کی زیر صدارت جماعت اہل سنت ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن منعقد ہوا۔

 جس میں جماعت اہل سنت سیالکوٹ کی تنظیمات انجمن طلبا اسلام اور سنی یوتھ ونگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ قاری خضرحیات رضوی نے کہا کہ خالق اپنی مخلوق سے بے حد پیار کرتا ہے ۔ عبادت سے اﷲ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ نے دنیا جہاں کو اپنے کریم آقا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں بنایا اور سرکار دو جہاں صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی ہمارے لئے سرمایہ حیات ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اہل سنت ضلع سیالکوٹ حضرت علامہ قاری خضرحیات رضوی، چیئرمین متحد ہ تنظیمات اہل سنت خطیب نقطہ واں علامہ حافظ صاجنرادہ مفتی غلام محی الدین جیلانی اور ضلعی ناظم انجمن طلباء اسلام ملک فیصل ایوب نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں