راولپنڈی میں عید پر مؤثر سکیورٹی کیلئے 5ہزار پولیس اہلکار مامور

راولپنڈی(خبر نگار)عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیلئے 5000 سے زائد افسران تعینات کر دئیے۔۔۔
جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ڈیوٹی انجام دیں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس قائم کر دی گئیں، عید گا ہوں ،پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔