دوران عید 1700سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی کی،سی ٹی او اسلام آباد

دوران عید 1700سے زائد بائیکرز  کیخلاف کارروائی کی،سی ٹی او اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران 1700 سے زائد بائیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جبکہ 50سے زائد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سی ٹی او نے بتایا کہ 24ون ویلرز جبکہ 9ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران تقریباً 25لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔ اوسطاً ساڑھے 8لاکھ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ 75ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں