جیلانی پارک میں جھولے بند، بچے سستی تفریح سے محروم

جیلانی پارک میں جھولے بند، بچے سستی تفریح سے محروم

لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور کے باسیوں سے سستی تفریح چھین لی گئی،شہر کے سب سے بڑے پارک ریس کورس(جیلانی پارک ) میں بچوں کے جھولے بند کر دئیے گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا کنٹریکٹ کسی کمپنی کو نہیں دیا گیا، ریس کورس میں آنے والے بچے فن لینڈ اور جھولوں کی تفریح سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق پارک میں آنے والے سیاحوں کو سستی اور معیاری تفریح کے مواقع بھی ختم ہونے لگے ، جدید تفریح کا اعلان کرکے پہلے سے موجود تفریح کو بھی بند کر دیا گیا۔ ریس کورس میں بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے دو جوائے لینڈ بنائے گئے ، کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا کنٹریکٹ کسی کمپنی کو نہیں دیا گیا ۔پی ایچ اے انتظامیہ ریس کورس میں بند جھولوں کو فعال یا نیلام کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں بین الاقوامی طرز کا فن لینڈ بنانے کا فیصلہ کیا جس کی ٹیکنیکل بڈ کے بعد فنانشل بڈ اور ٹینڈر ایوارڈ پر خاموشی ہے ۔ پارک میں ایک کروڑ 20 لاکھ میں اراضی سالانہ ٹھیکے پر دینے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر ایوارڈ کرنے کے مزید4ماہ تک بھی بچوں کو جیلانی پارک میں جھولوں کی سہولت نہیں مل سکے گی۔پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیلانی پارک میں 10 کینال اور گریٹر اقبال پارک میں 75 ہزار 850 سکوائر فٹ ایریا میں فن لینڈ تعمیر کیا جائے گا۔بڈز جیتنے والی کمپنی 120 دن میں فن لینڈ کی تعمیر مکمل کرے گی۔ٹریمپولنگ ، روپ کورس ، وال کلائمبنگ ، ان ڈور فائیو ڈی جیسی گیمز بھی فن لینڈ کا حصہ ہو نگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں