تین نجی میڈیکل کالجز کی نشستوں میں اضافہ کی منظوری

تین نجی میڈیکل کالجز کی نشستوں میں اضافہ کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کا سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے فیصلے کی روشنی میں تین نجی میڈیکل کالجز کی نشستوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد، نیازی میڈیکل کالج سرگودھا اور رہبر میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو 100 سے بڑھا کر 150 کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں رہبر ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس کے لیے 50 نشستوں پر داخلے کی منظوری دی گئی۔ نیازی کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سرگودھا کے الحاق کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت یہ ادارہ چھ شعبوں میں بی ایس الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام شروع کر سکے گا۔سنڈیکیٹ نے میڈیکل کالجز کے طلبہ کی مائیگریشن کے حوالے سے پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں