کامسٹس یونیورسٹی پر ورکرز ویلفیئر فنڈ کاکرایہ ہڑپ کرنیکاالزام

لاہور(عاطف پرویز سے)کامسٹس یونیورسٹی ورکرز ویلفیئر فنڈ کا کرایہ کھا گئی۔کامیسٹس یونیورسٹی کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کا 20 سال کا کرایہ ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کامسٹس کی انتظامیہ ورچوئل یونیورسٹی سے تو کرایہ لیتی رہی مگر ڈبلیو ڈبلیو ایف کو جمع نہ کرایا۔ قانونی طور پر کامسٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ ورچوئل یونیورسٹی سے کرایہ نہیں لیتی ۔اس کرائے پر ورکرز ویلفیئر فنڈز کا حق ہے ۔کمیٹی چیئرمین امجد علی جاوید کا کہنا ہے کہ کامسٹس ورچوئل یونیورسٹی سے کرایہ حاصل کرنے کی مجاز نہیں۔کمیٹی نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو دونوں کیمپس کے اصل کرائے کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔