ستھرا پنجاب پروگرام، سپیکر پنجاب اسمبلی نے جھاڑو اٹھا لیا

ستھرا پنجاب پروگرام، سپیکر پنجاب اسمبلی نے جھاڑو اٹھا لیا

تھہ شیخم(نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے جھاڑو اٹھالیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی نے صفائی کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ ملکر اپنے گاؤں کھائی ہٹھاڑمیں صفائی کے کام کا آغاز کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ صفائی کے ساتھ گندگی کے جوہڑ بھی صاف کرنے ہیں، صفائی ورکرز کے ساتھ قصور کے عوام کھڑے ہیں ،مل کر اپنے شہر دیہات صاف کرینگے ،ملک محمد احمد خاں نے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لئے مشینری، رکشے اور ٹرک عملہ کے حوالے کیا،انہوں نے مزید کہاکہ بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین تھا،ستھرا پنجاب کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے ،قصبہ کھڈیاں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ شہروں کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے عوام کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا، سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہے ایک ایک یونین کونسل کوماڈل بنائیں گے ، ہریونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے ،ملک محمداحمد خان نے مزید کہا کہ ہریونین کونسل میں ستھرا پنجاب کنونشن کریں گے ، قصبہ جات میں بھی کنونشن کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں