عید الفطر : نرخنامے نظر انداز، سبزیاں مہنگے داموں فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر)سرکاری نرخ ناموں میں قیمتیں مستحکم لیکن مارکیٹ میں پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک مہنگے داموں فروخت۔ تفصیلات کے مطابق پیاز، ٹماٹر سرکاری ریٹ لسٹوں میں مستحکم لیکن پرچون بازاروں میں من مانے دام کی وصولی کی جاتی ہے۔۔۔
پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 45 روپے کلو مقرر، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 80 روپے تک ،ٹماٹر سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے فی کلو تک ،لہسن چائنہ سرکاری قیمت 590 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 700 روپے فی کلو تک، ادرک سرکاری قیمت 425 روپے مقرر کردی گئی، ـ مارکیٹ میں ادرک 550 روپے کلو تک، سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 90 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک، لیموں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں لیموں 300 روپے کلو تک بک رہا۔شہری کہتے ہیں کہ جب بھی کوئی تہوار آتا ہے ، قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ، کوئی روکنے والانہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔