کھال کی تعمیر اور ڈسپوزل پمپ کی تعمیر کا افتتاح

مونڈکا (نامہ نگار )نوری عید گاہ تا سبزی منڈی ڈسپوزل پمپ تک نئے سیوریج کھال کی تعمیر اور ڈسپوزل پمپ تا نہر کھال کی مرمت کا اپنے سوا دوکروڑ کے فنڈ سے افتتاح کر دیا ۔۔
محلہ حیدریہ ۔نئی بستی ۔بستی توحید اباد برلب روڈ دیگر بستیوں کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے چھٹکارا مل جائیگا۔ایم این اے حلقہ 176سابق وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان نے ٹکٹ ہولڈرپیپلز پارٹی حلقہ پی پی 270چوہدری عدنان خالد نوابزادہ عمران احمد خان نوابزادہ عدنان احمد خان کے ہمراہ قیام پاکستان سے آج تک نوری عیدگاہ تا سبزی منڈی تک کے برلب روڈ آبادیاں سیوریج کی نکاسی سے محروم تھیں کا آج اڑھائی کروڑ کی لاگت سے افتتاح کر دیا اس موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کا گندا پانی روڈ پر ہونے کے باعث مساجد عیدگاہوں ہسپتالوں نادرا آفس ڈاکخانہ ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے روڈ تباہ نہ صرف مکین انتہائی پریشانی کا شکارتھے ۔