میپکو آپریشن سسٹم ناکارہ،شکایات ازالے میں مشکلات

میپکو آپریشن سسٹم ناکارہ،شکایات ازالے میں مشکلات

ملتان(خصوصی رپورٹر) میپکو کاآپریشن سسٹم ناکام ہو گیا شکایت گھنٹوں بعد بھی دور نہ ہوسکیں گلگشت میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن12گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق میپکو حکام کے دعوے کاغذی ثابت ہوئے شکایات کا سسٹم کمیپوٹرائز ڈ کرنے کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا ۔صارفین پھٹ پڑے ، ان کاکہنا ہے کہ یہ شکایت درج کرانے کے بعد گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے عملہ آتا ہے تو کبھی ان کے پاس سیڑھی نہیں ہوتی کبھی کوئی اوزار نہیں ہوتا ، رات میں آنے والا عملہ صبح کی شفٹ پر کام ڈال کرچلاجاتا ہے دریں اثنا گلگشت کالونی خان ویلیج روڈ پر ٹرانسفارمر جلنے کی شکایت 12گھنٹے بعد بھی دور نہ ہوسکی ، شہریوں کاکہنا ہے کہ دوپہر اڑھائی بجے شکایت درج کرائی مگر عملے نہیں آیا رات 11 بجے عملہ آیا پھر ٹرانسفارمر لینے چلا گیا ایسے نظام کو آگ لگادیں جو صارفین کو سہولت نہ دے سکے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ میپکو کی نااہل انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیں اور شکایات کو بروقت دور کرنے کی ہدایت کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں