یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تعلیمی مستقبل پر کانفرنس شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تعلیمی مستقبل پر دوسری قومی کانفرنس 2024 نتھیا گلی ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی۔
تین روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی پراجیکٹس کو بڑھانااور وطن عزیز میں تعلیم کا مستقبل روشن کرنا اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ جس سے آنے والے وقتوں میں ہمیں معاشی و معاشرتی فوائد حاصل ہوں۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کی جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختارا حمد ، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود’ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان’ وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری’ وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل’ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر’ وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، سابق ڈائریکٹر جنرل او آئی سی اور ممبر سنڈیکیٹ ثناء اﷲ’ پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین’ یونیورسٹی ڈینز’ رجسٹرار’ مختلف شعبہ جات کے صدور’ پرنسپل’ ڈائریکٹر اور افسران جامعہ بھی موجود تھے ۔