سلانوالی انتظامیہ کا ریلوے روڈ پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

سلانوالی انتظامیہ کا ریلوے روڈ پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

سلانوالی ( نمائندہ دنیا )سلانوالی انتظامیہ کا ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن دوکانوں کے آگے بنائے گئے پختہ تھڑے ،کھوکے مسمار کردیئے گئے‘ریڑھیاں و دیگر تجاوزات ہٹادی گئیں۔۔۔

 تجاوزات کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیگا اور شہر کو تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر شیزا رحمان کا عزم، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر شیزا رحمان نے تحصیل دار چوہدری ثاقب رسول ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عبدالرزاق گجر اور سینی ٹیشن انچارج محمد اظہر چدھڑ اور ڈی ایس پی سلانوالی سرکل چوہدری احمد سجاد چیمہ کے ہمراہ ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا گرینڈ آپریشن کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں