پی ایچ اے کا بجٹ منظور نہ ہونے پر سرکاری امور متاثر

پی ایچ اے کا بجٹ منظور نہ ہونے پر سرکاری امور متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کا بجٹ تاحال منظور نہ ہونے سے اتھارٹی کے سرکاری امور بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ادائیگیاں نہ ہونے سے ترقیاتی کام ٹھپ ہونے لگے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری 30جون تک لینا ہوتی ہے تاکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے آمدن اور اخراجات بجٹ کے مطابق استعمال ہوسکے نئے مالی سال کا تیسرا مہینہ شروع ہو گیاہے لیکن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے مالی سال2024.25کا بجٹ تاحال منظور نہیں ہوسکا افسران کا کہنا ہے کہ حکومت نے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کے اختیارات کسی کو نہیں دیئے ہیں جس وجہ سے بجٹ اجلاس نہیں ہورہا ہے بجٹ کی تیاری مکمل ہے کسی عوامی نمائندے کو اختیا رات تفویض ہوتے ہی اجلاس بلا کر بجٹ منظور کرالیا جائے گا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں