مرکز اہلسنت میں سالانہ تاجدار ختم نبوت سیمینار کا انعقاد

 مرکز اہلسنت میں سالانہ تاجدار ختم نبوت سیمینار کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مجلس تاجدار ختم نبوت کے زیرِ اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت سیمینار کا مرکز اہلسنت میں انعقاد ہوا ، جس میں علماء مشائخ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مہمان خصوصی وکیل ختم نبوت مفتی شیر محمد خان نیازی تھے ، مفتی شیر محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا جب بھی ختم نبوت کے خلاف کو ئی حملہ ہوا حضور کے غلام میدان میں ہو ں گے حضور کی ختم نبوت کی حفاظت صرف علماء و مشائخ پر ہی نہیں بلکہ ہر مسلمان پر حضور کی ختم نبوت کا تحفظ کرنا فرض ہے ، مفتی شمس القمر سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا جب بھی ناموسِ رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی کو ئی تحریک چلی تو علماء مشائخ اہلسنت نے میدان میں آکر بھر پور غلامی رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کا کردار ادا کیا ، حضرت پیر مہر علی شاہ ، مولانا شاہ احمد نورانی ، مولونا عبدالستار خان نیازی ، حضرت شیخ الاسلام خواجہ احمد قمر الدین سیالوی ، رہبر شریعت حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی ، مولانا خادم حسین رضوی کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، علامہ ساجد محمود رضوی نے اپنے خطاب میں کہا جب بھی ختم نبوت کا معاملہ آیا تو اہلسنت نے مثالی کردار ادا کیا سالانہ پر وگرام کے منتظم اعلیٰ علامہ ابو الخیر محمد اﷲ بخش سیالوی نے کہا کہ پیر سیال نے یہ میری سرگودھا میں حضورکی ختم نبوت کیلئے چوکی داری کرنے کی ڈیوٹی لگائی ہے جو 38سال سے کر رہا ہو ں ۔ سیمینار میں علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی ، سراج الحق قادری ، تاخیر نگاہِ مصطفی چشتی نے بھی خطاب کیا شرکت کرنے والوں میں علماء مشائخ کی کثیر تعداد میں شرکت کی شہر بھی سے سینکڑوں غلامانِ مصطفی نے شرکت کرکے غلامی رسول ؐ کا عملی ثبوت دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں