شہر کی دنیا:-لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پرتشدد واقعات کے دوران 14شمالی میں نعمان وغیرہ نے تلخ کلامی پر بلال،رتو کالا میں وقاص وغیرہ نے جاوید اقبال،37شمالی میں اعجاز اور۔۔۔

 اسکے ساتھیوں نے محمد شبیر اور محمد سلیم،ٹھٹھی محمد پناہ میں عدنان وغیرہ نے محمد ممتاز کو اجاڑہ فصل سے منع کرنے پر مار مار ادھ موا کر دیا،کوٹ راجہ میں معمولی تنازعہ پر طارق وغیرہ نے کلہاڑی اور سوٹے مار کر مسعود اور اسکے ساتھیوں کو مضروب کر دیا،39شمالی میں اسد نے جھگڑا کرنے سے منع کرنے پر چھری کے وار کر کے نسرین بی بی کو شدید زخمی کر دیانذیر کالونی میں صداقت وغیرہ نے مقدس بی بی ،چک موسیٰ میں حیدر وغیرہ نے سابقہ رنجش پر شہباز کے گھر وں میں داخل ہو کر اسے اور دیگر اہل خانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں