شہر کی دنیا:- خوشاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

خوشاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
 خوشاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تاریخی شہر خوشاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاضی صہیب احمد اور چیف آفیسر بلدیہ خوشاب کی زیرنگرانی گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بلدیہ خوشاب کے انٹی انکرچمنٹ سٹاف نے مین بازار ، گروٹ روڈ کچہ بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی تمام تجاوزات گرا دیں اور تجاوزات کے مرتکب دکانداروں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاگیا،انٹی انکروچمنٹ سٹاف نے تجرون اور دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ تجاوزات کرنے اجتناب کریں، اور کسی بھی دکاندار کو دکان کے باہر ایک توڑا یعنی ایک گٹو بھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے ،اگر آئند اگر کسی بھی علاقہ میں کوئی تجاوزات نظر آئیں تو انکے ذمہ دار کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ شہر کا حسن بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انشا اﷲ بلدیہ خوشاب اور ضلعی انتظامیہ یہ ذمہ داری بطریق احسن پور ی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں