شاہ پور اور گردونواح میں چوری کی وارداتیں ،لاکھوں غائب
شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور اور گردونواح میں چوری کی مختلف وارداتوں میں قریبی قصبہ نتھووالہ میں محمد تقی الحسنین کے گھر سے نامعلوم چور ڈیڑھ تولے سونا مالیتی دو لاکھ تیس ہزار روپے۔۔۔
شاہ پور سٹی میں حسام الدین کے گھر سے ایک نامعلوم عورت بچی کے ہمراہ گھر میں بہانے سے گھس کر دو عدد قیمتی موبائل مالیتی نوے ہزار روپے چوری کر کے لے گئیں ، ثاقب شہزاد کے زرعی رقبے سے ٹیوب ویل پنکھا اور ڈلیوری مالیت 45ہزار روپے نامعلوم چورچوری کر کے لے گئے ، ، عمران شہزاد کی دکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور نقدی ، سگریٹ ، موبائل مالیتی تین لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ، پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تاحال کسی واردات کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔