خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت 2 ملزم گرفتار

 خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کرا رکھا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد وقاص نے معمولی تلخ کلامی کے بعد خاتون ناصرہ کو منہ پر تکیہ رکھ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لاش کو بوری میں بند کر کے اپنے ساتھی خاور کے ساتھ مل کر رکشہ میں لے جا کر BS نہر چھانگا مانگا ضلع قصور میں پھینک دیا۔تھانہ چھانگا مانگا میں خاتون کی لاش ملنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں