شہر میں زہریلی شراب کی ترسیل ناکام ، 26ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )زہریلی شراب کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 46 افراد کو حراست میں لیا گیا۔۔۔
دورانِ کارروائی 3 کلاشنکوف، 7 بندوقیں، 34 پسٹلز اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ علاوہ ازیں، پتنگ بازی میں ملوث 26 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی اور اضافی گشت کے دوران 126 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی سکواڈز تعینات کیے گئے۔