بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔
تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ جو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔