نیوایئرنائٹ: پنجاب پولیس نے امن و امان کے لئے کمر کس لی

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار، پیرو، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ ٹیمیں تعینات کردیں، آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، ناکے لگائے جارہے ہیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔

ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی پر زیروٹالرنس ہو گا،غل غپاڑہ، شہریوں سے بد تمیزی، اخلاقی حدود سے تجاوز پر سخت ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں