صہیونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم میں کوئی کمی نہ آسکی صہیونی فورسز کی غزہ کے محفوظ قرار دیئے گئے علاقوں میں بمباری شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرئیلی فورسز کی جانب سے بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے، مشرقی علاقے میں بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائیاں کے دوران 3نوجوانوں کوحراست میں لے لیا ، میڈیا کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 37ہزار 626 ہوگئی،86ہزار 98 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، ایسے معاہدے کیلئے تیار ہیں جس سے قیدیوں کی واپسی ممکن ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں