وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بل گیٹس نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے جامع بریفنگ دی، وزیراعظم اور چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن نے این سی او سی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی انسانیت کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں: وزیر اعظم

چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے این سی او سی میں جدید ترین سہولیات کی تعریف کی وزیراعظم اور چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن نے ایک انٹرایکٹو اجلاس میں بھی حصہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے متعدد شعبوں میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں