وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے, جس کے بعد ہر مستحق خاندان کو ماہانہ 2734 روپے کے بجائے اب 3650 روپے سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خاندان کیلئے ماہانہ سبسڈی میں 916 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 50 ارب وزیر اعظم ریلیف پیکج جبکہ 10 ارب رمضان ریلیف پیکج پر خرچ ہوں گے تاہم سبسڈی کا اطلاق 30 جون 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی ملے گی، ان اشیا میں چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالیں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں