دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی انٹری، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی انٹری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کا لندن میں کنسرٹ ہوا جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی بطور مداح شریک ہوئیں ، جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے اداکارہ کو سٹیج پر مدعو کر لیا۔

دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سپرسٹار ہیں، براہِ کرم! سٹیج پر تشریف لائیں، سٹیج پر بھارتی گلوکار نے ہانیہ کیلئے گلوکاری بھی کی اور کہا کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔

اس پر ہانیہ عامر نے دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا جس پر بھارتی گلوکار نے کہا کہ آپ میری دعوت پر سٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں