بھارتی ریاست منی پور میں پھر کشیدگی، افراتفری، پولیس کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 10 زخمی
منی پور: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی اور افراتفری بڑھ گئی۔
تازہ جھڑپوں اور احتجاج نے ریاست کو نئی بحران زدہ لہر میں دھکیل دیا، 5 اور 6 فروری کو سیاسی تبدیلی کے بعد مظاہروں نے تشدد اور جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی، کوکی قبائل نے اکثریتی ضلع میں امپھال چورا چند پور روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔
سکیورٹی فورسز نے سیدھی گولیاں چلا دیں، 2 افراد ہلاک جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے، ہندو قوم پرستی اور ریاستی بھرتیوں میں ترجیحی پالیسیوں نے نسلی تناؤ کو مزید بڑھایا۔
منی پور بھی ناگا لینڈ اور میزو رام جیسی نظرانداز کی گئی شمال مشرقی ریاستوں میں شامل ہوگیا۔