ایم کیو ایم وفاق کا حصہ، کابینہ میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھائے: شرجیل میمن کی تجویز

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ ہے، کابینہ میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھائے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے وفاق سے کبھی کسی میٹنگ میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں اٹھایا، ایم کیوایم وفاق اور کے الیکٹرک کیخلاف پریس کانفرنس کرے، متحدہ بھی آواز اٹھائے۔

شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے اداروں کی اپنی نااہلیاں ہیں، بجلی کی کمپنیاں غیر آئینی کام کر رہی ہیں، حکومتی ادارے ریکوری نہیں کر سکتے پھر اجتماعی سزا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہات میں 18 اور شہروں میں 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وفاق لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں