اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ، ایران ذمہ دار قوت ہے: مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کرنے سے دنیا میں افراتفری اور ناانصافی جنم لیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی تہذیب اور مذہبی تصورِ حیات میں اخلاق کے بغیر طاقت کی کوئی حیثیت نہیں اور ایسی طاقت کھوکھلی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایران ایک اخلاقی اور ذمہ دار قوت کی نمائندگی کر رہا ہے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن لاپرواہ اور بے قابو طاقت کے مظہر ہیں، جو عالمی سطح پر عدم توازن اور ناانصافی کو فروغ دے رہے ہیں۔