آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنائے کی اطلاع موصول

لندن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم شے سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

برطانیہ کی یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق انہیں ایک تصدیق شدہ ذریعے سے اس واقعے کی رپورٹ ملی ہے۔

یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر حملے کی نوعیت یا ذمہ دار عناصر کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واقعہ کے بعد سمندری سکیورٹی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکام مزید معلومات حاصل کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں